مقبوضہ کشمیر زوردار دھماکے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی

گرنیڈ اور شیل دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 خواتین کی حالت نازک ہے


ویب ڈیسک September 17, 2021
دھماکا گھر کے اندر کباڑ خانے میں ہوا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام محمد وانی پرانی استعمال شدہ اور ناکارہ سامان کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ ان کے کباڑ خانے میں پرانے شیل اور گرنیڈ بھی تھے جو پھٹ نہیں سکے تھے۔ دھماکا انہی شیلز اور گرنیڈ میں ہوا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دو زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں