بیورو کریسی عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ ہے سینیٹ کمیٹی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم کودرخواست دینگے، زاہدخان، سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کونوٹس جاری کرنیکی ہدایت، اجلاس بطور احتجاج ملتوی

کمیٹی نے حکومتی پالیسی کااعلان نہ ہونے پرسخت تشویش کااظہارکیا ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کااجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی غیرحاضری کے باعث احتجاجاًملتوی کردیاگیا۔

کمیٹی کے چیئرمین زاہدخان نے کہاکہ بیوروکریسی قومی اورعوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ ہے، اگررویہ درست نہ کیا گیا تو وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کی تحریری درخواست کی جائے گی۔ زاہد خان نے منصوبہ بندی کمیشن کی عدم دلچسپی کوقومی بد دیانتی کے مترادف قراردیا۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی اورسیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی اجلاس سے مسلسل غیرحاضری پرکمیٹی کااجلاس احتجاجاً ملتوی کر دیا اوراظہاروجوہ کانوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔




اے پی پی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسزکے اجلاس میں ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لے لیا گیااورحکومتی پالیسی کااعلان نہ ہونے پرسخت تشویش کااظہارکیا گیا۔ چیئرمین اورممبران کی رائے تھی کہ ادویہ کی قیمتوں میں کئی گنا ازخود اضافے سے عوام مشکلات کاشکارہیں۔
Load Next Story