پاکستان میں کھیلنا خوشگوار تجربہ رہا اور یہاں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا سیمی
نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی جواز بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا انتہائی حیران کن ہے، ڈیرن سیمی
پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں کھیل رہا ہوں اور یہاں پر ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی جواز بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا انتہائی حیران کن ہے اور مجھے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں کھیل رہا ہوں اور وقتاً فوقتاً پاکستان کا دورہ کرتا رہتا ہوں اور میں نے پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا اور پاکستان میں رہنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔
واضح رہے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے تھے۔