گلگت میں ٹمبر اسمگلنگ پکڑنے والا ایف آئی اے افسر تبدیل

ذاتی مفادرکھنے والے افسرنے تبادلہ کرایا، ذرائع، ڈی جی کاموقف معلوم نہ ہو سکا

ذاتی مفادرکھنے والے افسرنے تبادلہ کرایا، ذرائع، ڈی جی کاموقف معلوم نہ ہو سکا۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے گلگت بلتستان میں لاکھوںروپے مالیت کی لکڑی کی سمگلنگ پکڑنے اورکرپٹ عناصرپرہاتھ ڈالنے والے ڈپٹی ڈائریکٹربابرخان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں واپس بلالیا ہے۔

حکومت اوروزارت داخلہ کے حکام نے سرکاری اداروں میںنظم ونسق بہتربنانے اورکرپشن روکنے کیلئے ایف آئی اے کوفری ہینڈدینے کے بلندوبانگ دعوے کئے تھے لیکن حالیہ تبادلہ سے ان دعوئوںکی تصدیق نہیں ہوتی۔ ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوایف آئی اے کے ذرائع نے بتایاکہ بابرخان نے2 جنوری کوقیمتی لکڑی کے چارٹرک پکڑے تھے،یہ لکڑی مبینہ طورپرگلگت بلتستان انتظامیہ میں ایک اعلیٰ عہدیداراورمحکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے دیامرسے سکردوسمگل کی جارہی تھی۔




ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے حکام سے اچھے تعلقات اورمعاملے میںذاتی مفاد رکھنے والے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرزمیںتعینات ایک بااثرافسر نے اس تبادلہ میں اہم کرداراداکیا ہے۔ واضح رہے کہ دوجنوری کوخفیہ اطلاع ملنے پرڈپٹی ڈائریکٹربابرخان کی ہدایات پرایف آئی اے ٹیم نے سکردوٹمبرمارکیٹ کے قریب چارٹرکوں سے لاکھوں روپے مالیت کی708 مربع فٹ لکڑی پکڑی تھی ۔
Load Next Story