امریکا نےحزب اللہ اور القدس فورس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکا محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نئے طریقوں سے رقم جمع کررہی ہے جسے روکنا ضروری ہے

امریکی نے حزب اللہ اور القدس فورس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور ایرانی تنظیم القدس فورس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جو زیادہ تر معاشی و مالی نوعیت کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ تنظیم، اسلامی انقلابی گارڈ کے نام سے وضع کردہ القدس فورس (آئی آر جی سی، کیو ایف) کئی حوالوں سے اپنے دہشتگردانہ مقاصد کے لیے رقم جمع کررہی ہے۔


جمعہ کے روز جون بائیڈن انتظامیہ نے بطورخاص حزب اللہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی حکومتیں دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیرِ خارجہ اینٹونی بلِنکن نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو اضافی رقم کی اشد ضرورت ہے ۔ اس تناظر میں ہم پوری دنیا کی حکومتوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی دہشتگرد تنظیموں کے لیے اپنا ملک اور مالی ادارے استعمال نہ ہونے دیں۔

امریکی حکام کے مطابق کویت اور دیگر ممالک میں ایک بڑا نیٹ ورک ہے جو حزب اللہ اور قدس فورس کے لیے دسیوں لاکھوں ڈالر جمع کررہا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ یہ تنظیمیں لبنان سمیت پورے خطے کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
Load Next Story