پی سی بی کا سعید اجمل کو عمدہ کارکردگی پرایوارڈ دینے کا اعلان

شاندار کارکردگی کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سعید اجمل کو’’پلیئرآف دی ایئر‘‘کے لئے منتخب نہیں کیا


Reuters September 10, 2012
چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نےسعید اجمل کو پی سی بی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن واپسی پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئی سی سی کی جانب سے ''پلیئرآف دی ایئرایوارڈ'' کے لئے نامزد نہ کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا اسپن بولر سعید اجمل کوخصوصی ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ۔


چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے دبئی میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل دنیا کا نمبرایک بولر ہے اور پی سی بی اس کی صلاحیتوں سے پوری طرح واقف ہے۔


انھوں نے سعید اجمل کو پی سی بی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن واپسی پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔


سعید اجمل نے 4 اگست 2011 سے 6 اگست 2012 کے درمیان ایک روزہ ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز میں 120 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سعید اجمل کو''پلیئرآف دی ایئر''کے لئے منتخب نہیں کیا۔


چیرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس ناانصافی پر آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں