میرے خلاف عالمی سازشیں شروع ہوچکی ہیں باطل قوتوں کےآگے نہیں جھکوں گا الطاف حسین

عوام اور کارکنان حالات سے گھبرائے بغیر اپنے حقوق کے لئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 31, 2014
ایم کیو ایم ملک میں انصاف کا ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو امیر اور غریب کے لئے برابر ہو، ایم کیو ایم قائد۔ فوٹو: ایم کیوایم/فائل

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ان کےخلاف بین الاقوامی سازشیں شروع ہوگئی ہیں عوام اور کارکنان حالات سے گھبرائے بغیر اپنے حقوق کے لئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں۔

لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر نے بین الاقوامی سطح پران کےخلاف سازشیں اورمنفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، ان کے اعصاب کا امتحان لینے والی طاقتیں جان لیں کہ کسی بھی باطل قوت کے آگے ہرگز نہیں جھکوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اورعوام حالات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب عوام کے لئے اعلی عدلیہ کی دہلیز تک پہنچنا ممکن نہیں ہے، ایم کیو ایم ملک میں انصاف کا ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو امیر اور غریب کے لئے برابر ہو۔ ایم کیو ایم کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک بھر کے کارکنان اور ہمدردوں کی جدو جہد پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے لئے تعاون کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہفتہ کو کراچی میں الطاف حسین سے اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں