جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس میاں فصیح الملک نے بھی پشاور ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔


ویب ڈیسک January 31, 2014
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس دوست محمد خان سے حلف لیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

جسٹس دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کے جج جب کہ جسٹس فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس دوست محمد خان سے حلف لیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا، گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا انجینیئر شوکت اللہ نے جسٹس فصیح الملک سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظور دی تھی جب کہ دوست محمدخان کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کے بعد سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں