نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم کرنے میں کوئی سازش ہے جاوید میاں داد

آگے جا کر پتہ چلے گا کہ معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، سابق کپتان


ویب ڈیسک September 18, 2021
آگے جا کر پتہ چلے گا کہ معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، سابق کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کو سازش قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ و کپتان نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی بہت بہتر ہے، یہاں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی آئے، لیکن نیوزی لینڈ نے وہ کام کیا جو سمجھ سے بالاتر ہے، آگے جا کر پتہ چلے گا کہ معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اچانک سے سیریز کے منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ختم کردیا

جاوید میاں داد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی یقن دہانیوں کے باوجود انکار کرنے کا جواز نہ تھا ، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کوئی سازش ہے، یہ جاننا ضروری ہے نیوزی لینڈ کے انکار کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں