عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت ان کی جیب پر ڈاکے ڈال رہی ہے حمزہ شہباز

حکومت قومی خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے،حمزہ شہباز


ویب ڈیسک September 18, 2021
حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہو گا، رہنما (ن) لیگ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے۔ ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہو گا، آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت اپنے تین سالہ دور میں 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں