کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 دستی بم حملوں میں 2 افراد زخمی

دستی بموں سے حملے شفیق موڑ، سائٹ اور پیر آباد کے قبرستان میں کئے گئے۔


ویب ڈیسک January 31, 2014
شفیق موڑ پر دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب شفیق موڑ کے مقام پر ہائی روف میں دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد حسین اور عبدالستار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد دستی بم حملے میں ملوث نہیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سائٹ کے علاقے میٹروول میں لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری نور محمد کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور محمد کو چند روز قبل 50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد کے قبرستان میں بھی ایک کریکر حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں