فحش فلمیں کیس راج کندرا نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی، مجھے جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے، راج کندرا

کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی، مجھے جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے، راج کندرا۔(فوٹو: فائل)

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجودراج کندرا نے ممبئی کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر 'بلی کا بکرا' بنایا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں

یاد رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: راج کندرا کی فحش فلموں سے متعلق پرانی ٹوئٹس وائرل

ممبئی کرائم برانچ نے حال ہی میں راج کندرا سمیت کیس میں نامزد 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں ملزمان کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس کے ذریعے نشر کرنے کے الزمات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راج کندرا کی پہلی بیوی کے شلپا شیٹھی پر سنگین الزامات

تحقیقات کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ 'Hotshots' کو راج کندرا ذاتی طور پر چلاتے رہے اور اس پر غیر اخلاقی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئیں۔
Load Next Story