پاكستان نے ملكی ضروريات سے زائد گندم ايران كو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ايران كی ٹيم گندم كے معيار كوجانچنے كيلئےجلد پاكستان كا دورہ كرے گی۔ ذرائع كے مطابق پاكستان ايران كو اشيا كے بدلے اشيا كی تجارت كے تحت 10 لاكھ ٹن گندم برآمد كرے گا۔
وزارت نيشنل فوڈ سيكورٹی اينڈ ريسرچ كے اعدادوشمار كے مطابق پاكستان كے پاس 15 لاكھ ٹن اضافی گندم موجودہے، تاہم گندم كی صورت حال كا جائزہ لينے اورنگرانی كے لئے كميٹی تشكيل دی گئی ہے جو صوبائی زرعی اداروں كے ساتھ ملكرگندم كی صورت حال كی نگرانی كررہی ہے۔