کراچی میں 8 سالہ بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 18, 2021
میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، پولیس۔(فوٹو: فائل)

اسٹیل ٹاؤن میں ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، ملزم نے اپنے ہی محلے کی رہائشی 8 سالہ بچی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاون کے علاقے سومار گوٹھ کچی آبادی کے رہائشی محمد یوسف کی 8 سالہ بیٹی ( ف ) گھر کے باہر کھیل رہی تھی، علاقے کے اوباش نوجوان کامران نے بچی کو بہانے سے گلی میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گھروالوں کو بتایا، جس کے بعد اسٹیل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا جناح اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں ملزم کی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، اس سلسلے میں ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں