کراچی سے ایک کروڑ روپے کی منشیات برآمد

پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عصمت خان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک September 18, 2021
پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عصمت خان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا - فوٹو:فائل

KARACHI: شارع نور جہاں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عصمت خان کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں آفتاب عباسی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں سبزی اور فروٹ کی پیٹیوں میں منشیات سپلائی ہورہی ہے، کٹی پہاڑی کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی تو سبزی اور فروٹ کی پیٹیوں سے ایک کروڑ روپے مالیت کی 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم باچا رحمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عصمت خان کے لیے کام کرتا ہے، عصمت خان بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اور پشاور میں بیٹھ کر کراچی میں اپنا نیٹ ورک چلاتا ہے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی سلیمان خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں