جب شاہ رخ خان نے 5 فلموں سے نکالا تو بہت تکلیف ہوئی ایشوریا رائے
یہ میری فطرت میں نہیں ہے کہ سوال کروں، ایشوریا رائے بچن
KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب شاہ رخ خان نے انہیں بغیر وجہ بتائے 5 فلموں سے نکالا تو انہیں بہت تکلیف ہوئی۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ''دیوداس''،''جوش'' اور''محبتیں'' شامل ہیں۔ دونوں کو شوبز انڈسٹری میں اچھا دوست بھی مانا جاتا ہے۔ لیکن ایک وقت تھا جب دونوں کے پیشہ ورانہ تعلقات میں دراڑ آگئی تھی۔
ایشوریا رائے نے ایک ٹی و ی شو کے دوران اس بات کا اقرار کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے انہیں سپر ہٹ فلم ''ویرزارا'' اور ''چلتے چلتے'' سمیت 5 فلموں سے الگ کردیا تھا۔
ماضی میں سیمی گریوال کے شو میں جب ایشوریا سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ایک ساتھ بہت اچھا کام کرنے کے باوجود شاہ رخ خان نے آپ کو کئی فلموں سے نکال دیا تھا؟ اس سوال پر ایشوریا کا کہنا تھا ''میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتی ہوں؟'' ہاں ایک وقت تھا جب ایک دو فلموں میں میرے اور شاہ رخ کے ایک ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات ہورہی تھی۔ اور پھر اچانک بغیر کسی وضاحت کے یہ نہیں ہوا۔ میرے پاس اس کا کبھی جواب نہیں تھا کہ کیوں''۔
بعد میں شاہ رخ خان نے اپنے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ 2003 میں انڈیاٹوڈے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا تھا ''کسی کے ساتھ پراجیکٹ کا آغاز کرنا اور پھر اسے بغیر اس کی کسی غلطی کے تبدیل کردینا بہت مشکل ہے۔ ایش میری بہت اچھی دوست ہے لہذا یہ افسوناک ہے۔ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا تھا لیکن بطور پروڈیوسر اس کی وجہ تھی، اور میں نے ایش سے اس کے لیے معافی مانگی تھی۔
جب یہ بات ایشوریا کو بتائی گئی تو انہوں نے سیمی کو ردعمل دیتے ہوئے کہا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ اور میں نے اس بارے میں کبھی شاہ رخ سے کوئی بات نہیں کی کیونکہ یہ میری فطرت میں نہیں ہے۔
ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بہت کنفیوز تھیں اور انہیں تکلیف ہوئی تھی۔ دیکھیں جب آپ کے پاس وضاحت نہیں ہوتی تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے اور آپ حیران اورکنفیوز (الجھے ہوئے) ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی چیز کی وضاحت کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے تو وہ کرے گا۔ یہ میری فطرت میں نہیں ہے کہ سوال کروں کہ کیا اور کیوں۔ اور میں کبھی کسی کے پاس جاکر نہیں پوچھوں گی کہ آپ نے ایسا کیوں کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن آخری بار کرن جوہر کی 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں نظرآئے تھے جس میں شاہ رخ خان نے مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔