سبزچائے دماغ كيلئے بھی بہت مفيد ہے چينی ماہرين

سائنسدانوں نے اپنی تحقيق ميں كہا ہے كہ سبزچائے ميں چند قطرے ليموں ڈال كرپينے سے وزن كم ہوتا ہے۔


APP September 10, 2012
سائنسدانوں نے اپنی تحقيق ميں كہا ہے كہ سبزچائے ميں چند قطرے ليموں ڈال كرپينے سے وزن كم ہوتا ہے۔ فوٹو فائل

چینی سائنسدانوں نے اپنی ايک تازہ تحقيق ميں انكشاف كيا ہے كہ سبزچائے دل كے ساتھ ساتھ دماغ كيلئےبھی بہت مفيد ہے۔


ذرائع ابلاغ كے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقيق ميں كہا ہے كہ سبزچائے ميں چند قطرے ليموں ڈال كرپينے سے وزن كم ہوتا ہے۔ اس كے علاوہ گرين ٹی دل كے نظام كو بھی درست ركھتی ہے۔ چينی محققين کا كہنا ہےكہ سبزچائے لوگوں كے ذہن كيلئے بھی بہت مفيد ہے۔


ملٹری ميڈيكل يونيورسٹی چين كے پروفيسر كے مطابق سبزچائے كی خصوصيات دماغ كے خليات كو مضبوط بنا كربہتركام كرنے كی صلاحيت پيدا كرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں