آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

تقریب میں حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی


ویب ڈیسک September 19, 2021
آزاد جموں کشمیر کونسل کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پی ٹی آئی اور ایک پی پی پی نے حاصل کی ہے فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ان سے حلف لیا۔

آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ممبران یونس میر، سردار رزاق، خورشید راٹھور، خواجہ سعید نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ان سے حلف لیا۔ نومنتخب ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کی تقریب حلف برداری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سینیئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سیکریٹری امور کشمیر اعجاز احمد خان سمیت سیاسی و پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی، 4 اگست کو تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں