چمن میں پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

امیر محمد نامی شخص کے قبضے سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں جو وہ افغانستان لے جارہا تھا، حکام


Numainda Express September 19, 2021
ملزم کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک انداز میں سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جامہ تلاشی پر مشکوک شخص سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے، ملزم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کرنسی لےجانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔