جامعہ کراچی کے طلبا نے ساحل کی صفائی کا بیڑہ اُٹھالیا

شعبہ ابلاغ کے طلبا ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کراچی کے ساحل کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم کا انعقاد کرتے ہیں


ویب ڈیسک September 18, 2021
100 سے زائد طلبا نے صفائی مہم میں حصہ لیا، فوٹو: کراچی یونیورسٹی

ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا نے کراچی کے ساحل سے کچرا چُنا اور اسے ٹھکانے بھی لگایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں آج ساحل کی صفائی کے شعور بیدار کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ ساحلوں کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور فطرت کی اہمیت کی اجاگر کرنے کیلئے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علموں نے بھی یہ دن ساحل کی صفائی کرکے گزارا۔

اس مہم میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شدید گرمی کے باوجود سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ساحل سے کچرا اُٹھایا اور وہاں آنے والے شہریوں کو ساحل کی صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

KU

ساحل کی صفائی کی اس مہم میں ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ، او آر آئی سی اور پولیس نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ جامعہ کراچی کا شعبہ ابلاغِ عامہ گزشتہ 3 سال سے اس مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں سیکڑوں طلبا بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

شہریوں نے جامعہ کراچی کے طلبا کے جذبے کو سراہا۔

واضح رہے کہ 1986 سے ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتے ساحل کی صفائی (International Coastal Cleanup Day) کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں