پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے اب مل کر کام کرنا ہوگا آصف زرداری

ملک میں تبدیلی لانے کےلئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی، سابق صدر آصف زرداری


ویب ڈیسک January 31, 2014
کوئلے سے بجلی کے منصوبے پر گزشتہ 5 سال سے کام جاری ہے، آصف علی زرداری فوٹو؛ایکسپریس نیوز

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اب سنجیدہ ہوچکی ہے اور ملکی ترقی کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر صدرآصف زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا ہوگا کہ ملکی ترقی کے لئے بڑے منصوبوں کو کوئی ایک سیاسی جماعت پایا تکمیل تک نہیں پہنچاسکتی، منصوبے کامیاب کرنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ کندھے سے کندھا ملا کر ایک دوسرے کی مدد نہیں کی تو کل شاید ہم ایسا کرنا بھی چاہیں تو نہیں کرسکیں گے۔

سابق صدر نے کہاکہ میں وزیراعظم نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے تھر کی عوام کے لئے اپنی مصروفیت سے قیمتی نکالا، کوئی پروجیکٹ 4 یا 5 سال میں مکمل نہیں ہوسکتا، کوئلے سے بجلی کے منصوبے پر گزشتہ 5 سال سے کام جاری ہے۔ ملک میں تبدیلی لانے کےلئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، پہلی بار پیپلزپارٹی نے تھر سے تمام سیٹیں جیتی ہیں اس لئے تھر کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کےلئے دوبارہ خصوصی طور پریہاں آؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں