عمران خان اور پی ٹی آئی کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہوگئی ہوں حریم شاہ

میں چاہتی ہوں اب پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئے، حریم شاہ


ویب ڈیسک September 19, 2021
فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، حریم شاہ فوٹوفائل

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے شو ''زندگی ود ساجد حسن'' میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پاکستانی سیاست کے بارے میں بہت سی باتیں کی۔

انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں ان کے والدین سرکاری ملازم ہیں لہذا انہوں نے ان کی تعلیم پر خاص توجہ دی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی اور بعد ازاں اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی وہ کوئی منفرد کام کرنا چاہتی ہیں جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو۔ حریم شاہ نے مردوں کے متعلق اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا ان کے خیال میں مرد بہت مقدس چیز ہے۔

حریم شاہ نے پاکستانی سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے دنوں سے میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تھی اورعمران خان کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔ عمران خان مجھے شروع سے ہی بہت پسند تھے لیکن اب ان کی پسندیدگی میں کمی آگئی ہے۔

میزبان نے پوچھا اب کیا ہو گیا تو حریم شاہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی کارکردگی سے تھوڑی سی دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومتی سیاسی پارٹی سے دلبرداشتہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جب آپ کسی سے بہت زیادہ امیدیں رکھتے ہیں اور جب آپ کی امید ٹوٹ جاتی ہے تو آپ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔ پاکستانیوں نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کی ہوئی تھیں۔ عمران خان نے ہمیں امید دلائی تھی کہ پاکستان ایک نیاپاکستان ہوگا لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع

تاہم حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی خوبیاں بھی بتائیں اور کہا خان صاحب پاکستان کے لیے مثبت سوچتے ہیں اور کرپٹ نہیں ہیں۔ وہ ہمارے لیڈر ہیں انہیں ہمارے لیے کچھ کرنا چاہئے لیکن ابھی تک انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ حریم شاہ نے کہا میں چاہتی ہوں اب پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئے۔

میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کس سمت جارہا ہے جس پر ٹک ٹاکر نے کہا ہمارے یہاں زیادہ تر سیاستدان کرپٹ ہیں اور اگر انہیں سیٹ ملی ہے تو ان کی زیادہ تر توجہ اس جانب ہوتی ہے کہ ہم کیسے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی دفترخارجہ کی عمارت میں داخلے کی ویڈیو پراعلیٰ حکام کا نوٹس

حریم شاہ کو پاکستان میں اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ٹک ٹاکر کو دفترخارجہ تک رسائی کس نے دی۔

میزبان نے انٹرویو کے دوران یہی سوال حریم شاہ سے کیا جس پر حریم شاہ نے بات گول مول کردی اور صرف اتنا کہا کہ اگر آپ کسی جگہ جارہے ہو تو آپ کو وہاں جانے کا دعوت نامہ ملتا ہے، مجھے دعوت نامہ ملا تھا اسی لیے میں گئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں دفتر خارجہ میں جانے کا دعوت نامہ کس نے دیا تھا۔
[ytembed videoid="xOA3kwLKLKE"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں