پرویز مشرف پر غداری کے علاوہ مزید مقدمات بھی چلنے چاہئیں خواجہ سعد رفیق

پرویز مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں نےملک کونقصان پہنچایا وہ عدالت یا حکومت نہیں بلکہ اللہ کی گرفت میں ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک January 31, 2014
فرد واحد نے متعلق العنان حکمرانی کیلئے پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی داؤ پر لگایا، وزیر ریلوے فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف نہ صرف غداری بلکہ مزید مقدمات بھی چلنے چاہئیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف بہت سےالزامات ہیں اس لئے ان پر مزید مقدمات چلنے چاہئیں، ان کی بزدلانہ پالیسیوں نےملک کونقصان پہنچایا وہ عدالت یا حکومت نہیں بلکہ اللہ کی گرفت میں ہیں، انہیں کسی معاملے میں رعایت نہیں ملنی چاہئے اور آئین شکنوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فرد واحد نے متعلق العنان حکمرانی کے لئے پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی داؤ پر لگایا، پرویز مشرف کو کوئی حق نہیں تھا کہ افغانستان کی آزادی سلب کرتے، پاکستان تو پھر بھی سنبھل گیا مگرافغانیوں کی قسمت کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں