نیشنل گیمز 16 اکتوبر کوہوں گے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن

یہ گیمز پنجاب یوتھ فیسٹول کا حصہ نہیں ہوں گے، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک September 10, 2012
ادریس خواجہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےنیشنل گیمز کو بے نظیر بھٹو سے منسوب کرنے پر 5 کروڑ کے فنڈز دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ایسوسی ایشن نے یہ پیشکش منظور نہیں کی. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

TAXILA:

نیشنل گیمز 16سے 22اکتوبرتک اپنے شیڈول کے مطابق لاہور میں ہوں گے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ یہ گیمز پنجاب یوتھ فیسٹول کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ گزشتہ روزڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب اسپورٹس کونسل کے وائس چیئرمین رانا مشہود نیشنل گیمز کو یوتھ فیسٹول کا حصہ قرار دے چکے تھے۔


ادریس خواجہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےنیشنل گیمز کو بے نظیر بھٹو سے منسوب کرنے پر 5 کروڑ کے فنڈز دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ایسوسی ایشن نے یہ پیشکش منظور نہیں کی کیوں کہ نیشنل گیمز کی اپنی ایک شناخت ہے۔


پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ نیشنل گیمز کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلد فنڈز جاری کر دیں گے اور اگر یہ فنڈزجاری نہ بھی ہوئے توبھی نیشنل گیمز ضرور کرائے جائیں گے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |