چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ کے مفاد میں جوبہتر ہوگا وہی فیصلہ کریں گے ۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا پیسے کے پیچھے جانے سے دنیا میں کرکٹ کو شدید نقصان پہنچے گا، بگ تھری منصوبہ روکنے کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہوگئے تاہم بنگلا دیش نے اپنا فائدہ دیکھتے ہوئے بگ تھری کی حمایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری کی جانب سے کئی آفرز دی گئیں جبکہ پی سی بی کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے حصے کی رقم میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی
ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ گزشتہ 7 سال سے کوئی ہوم سیریز نہیں کھیلی اور پی سی بی چاہتا ہے کہ بھارت سے جب بھی سیریز ہو اس سے قبل ایک معاہدہ ہونا چاہئے، چیرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف ہیں اور بگ تھری کے معاملے پر ان کی رہنمائی ضروری ہے اور امید ہے وزیراعظم کرکٹ کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔