جنیوا میں شام کے مسئلے پر مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی پیش رفت کے ختم

آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا اور ہم زیادہ بہتر طریقے سے آگے بڑھیں گے،خصوصی ایلچی


ویب ڈیسک January 31, 2014
شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں کو حمص شہر میں داخل ہونے سے روکنے پر مایوسی ہوئی، اخضربراہیمی۔ فوٹو: رائٹرز

شام میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں شامی حزب اختلاف اور حکومت اقتدار کی عبوری حکومت کو منتقلی کے معاملے پرلچک کا مظاہرہ دکھانے کوتیار نہیں دکھے، اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر براہیمی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا اور ہم زیادہ بہتر طریقے سے آگے بڑھیں گے۔

شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں کو حمص شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے معاملے پر اخضر براہیمی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی قافلے اب بھی باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر حمص میں داخلے کے منتظر ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہاں شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان روس اور امریکا اپنے اپنے اتحادیوں کی مذاکرات میں معاونت کرتے رہے جب کہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ماہ شروع ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں