وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی سفارش مسترد کردی
یکم فروری سے پیٹرول، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد لیوی میں 5.30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کمی کی سفارش مسترد کرتے ہوئے ان کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم فروری سے پیٹرول، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 5.30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس کے باعث رواں ماہ ان کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی تاہم اوگرا کی سفارشات پر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 2 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 24 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔