وزیرستان میں این جی او کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشت گرد آپریشن میں ہلاک
دہشتگرد صفی نومبر 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کرکے این جی او کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری 2021 میں این جی او میں کام کرنے والی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق
دہشتگرد صفی نومبر 2020 میں پاکستانی فوج کے زیر انتظام تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے انجینیئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صفی اللہ نہ صرف سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا، بلکہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔