ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس شرح میں 536 فیصد کمی
پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد برقرار
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 5.36 فیصد کم کرکے 11.64 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔