آصف زرداری اور پرویز مشرف سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

10 سال پرانے کیسز کے درخواست گزار انتقال کرگئے ہیں تاہم پھر بھی نیا بنچ بنایا جائے گا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک September 20, 2021
جسٹس شہزاد کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد بینچ تحلیل ہوگیا فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کرنے والا ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل عدالت عالیہ کا 3 رکنی فل بینچ آصف زرداری، پرویز مشرف اور یوسف رضا گیلانی سے متعلق 10 سال پرانی درخواستوں کی سماعت کررہا تھا، فاضل بینچ میں شامل جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کا حصہ بننے سے انکار کردیا جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی تمام کیسز کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اور اللہ بخش انتقال کر چکے ہیں اور تمام درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں تاہم پھر بھی نیا بنچ بنایا جائے گا کیوں کہ آصف زرداری، پرویز مشرف، یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے بھی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں