اسسٹنٹ کوچ تقرری عمر گل نے پی سی بی کا رویہ غیر اخلاقی قرار دے دیا

پاکستان کے لیے فخر کے ساتھ کھیلا ہوں اور کوچنگ بھی وقار کے ساتھ کروں گا، عمر گل


Sports Reporter September 20, 2021
عمر گل نے بلوچستان ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری کے معاملے پر پی سی بی کا رویہ غیر اخلاقی قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمر گل نے کہا کہ بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے ساری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرانٹ بریڈ برن نے یقین دلایا تھا کہ میرے نام کی سفارش کی گئی ہے، بلوچستان ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے کے لیے ایک ہفتے تک انتظار کرتا رہا، اپنی دیگر مصروفیات کی قربانی بھی دیں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، بعد ازاں بغیر کسی اطلاع فیصلہ کرلیا گیا، مجھے معلوم ہوا کہ راج ہنس کو ترجیح دی گئی، یہ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ ہے۔

عمر گل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نجانے کب معاملات میں تبدیلی آئے گی، پاکستان کے لیے فخر کے ساتھ کھیلا ہوں اور کوچنگ بھی وقار کے ساتھ کروں گا، مجھے نوکری کی ضرورت نہیں، سسٹم اور کرکٹرز کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔