کراچی ایئرپورٹ پر دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد
طیارے کے ٹوائلٹ میں اعلیٰ معیار کی چرس چھپائی گئی تھی جسے اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم کے عملے نے برآمد کرلیا۔
جناح ٹرمینل پر متعین اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی پیر کی شام کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 9245 سے اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 200 گرام کے لگ بھگ چرس برآمد کرلی۔
اعلیٰ کوالٹی کی چرس طیارے کے بیت الخلا میں چھپائی گئی تھی، ذرائع کے مطابق منشیات کی برآمدگی سراغ رساں کتوں کی نشاندہی پر کی گئی،منشیات کی برآمدگی کے بعد گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز اور فلائٹ کچن سمیت شفٹ کے دیگر افسران و ملازمین سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ماضی میں بھی پی آئی اے کے طیاروں کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد ہونے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد جہاز کی صفائی اور زمینی عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے، سیکیورٹی اور ویجیلینس کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والے واقعات کے بعد سے بین الاقوامی پرواز سے پہلے جہازوں کی مشترکہ طور پر کڑی چیکنگ کی جاتی ہے، مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر( ایس او پیز) کا حصہ ہے۔