نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی مشورہ کریں گے فواد چوہدری

پاکستان کیخلاف مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے جوکبھی کامیاب نہیں ہوگی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک September 21, 2021
ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری : فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں