سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ
پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا، سی اے ای کا خط
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویت کی سول ایوی ایشن کو خط لکھا ہے جس میں یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے لئے اہم ہے، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی درخواست کی لیکن کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، پاکستان نے کورونا کے باوجود سخت حالات کے باوجود کویتی ائیرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیے۔ پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔