پاکستان ہرطرح کی سیاحت کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے آرمی چیف

پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک September 21, 2021
ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، یونانی سفیرنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں