خیبرپختونخوا میں بیج اور کھادوں کی مفت فراہمی کیلیے کسان کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل

کسان کارڈ کے اجرا کا آغاز وزیراعظم عمران خان 23ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے کریں گے


Staff Reporter September 21, 2021
خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ انشورنش کی طرز پر کسان کارڈ ،ایجوکیشن کارڈ اورراشن کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے چھوٹے کسانوں کو بیج اور کھاد کی مفت فراہمی کے لیے کسان کارڈ کے اجراءکی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کا آغاز وزیراعظم عمران خان 23ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر ہیلتھ انشورنس کی طرز پر کسان کارڈ، ایجوکیشن کارڈ اورراشن کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا تھا، اسی اعلان کے تحت صوبے کے چھوٹے کسانوں کو کھاد اور بیج کی مفت فراہمی کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کا باقاعدہ آغاز صوبے کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان دورے کے موقع پر کسان کارڈ کے اجراء کے علاوہ گومل زام ڈیم کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں