فحش فلمیں کیس ممبئی پولیس کا راج کندرا کے حوالے سے نیا انکشاف

راج کندرا 119 فحش فلموں کو کروڑوں روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس

ممبئی ہائی کورٹ نے راج کندراکی ضمانت منظور کرلی ہے فوٹوفائل

ممبئی کرائم برانچ نے فحش فلموں کے کاروبار میں ملوث راج کندرا کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روزفحش فلموں کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے حوالے سے ممبئی کرائم برانچ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا 119 فحش فلموں اور ویڈیوز کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فحش ویڈیوز ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے الیکٹرانک آلات جیسے موبائل، ٹیبلیٹ اور ہارڈ ڈرائیو ڈسک سے برآمد کی ہیں۔ راج کندرا ان فحش ویڈیوز کو مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔




واضح رہے کہ راج کندرا گزشتہ دوماہ سے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ میں نشر کرنے کے کیس میں پولیس کی حراست میں تھے۔ تاہم گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹھی کا خوشی کا اظہار


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کندرا آج دوماہ بعد جیل سے باہر آئے ہیں۔ اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ جیل کے باہر موجود میڈیا کو نظر انداز کرتے ہوئے پہلے سے ان کے انتظار میں موجود کار میں بیٹھ کر چلے گئے۔



واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے دو ماہ قبل 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔
Load Next Story