محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولوں کے 126 مفرور ملازمین کا انکشاف

تمام ملازمین نوکری سے غیر حاضر ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں


Staff Reporter September 21, 2021
تمام ملازمین نوکری سے غیر حاضر ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں فوٹو:فائل

محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولوں کے 126 مفرور ملازمین کا انکشاف ہوگیا، سیکرٹری اسکولز نے مفرور ملازمین سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 126 اساتذہ و غیر تدریسی عملہ مفرور ہے جس میں 71 سرکاری اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے 55 افراد شامل ہے۔

تمام ملازمین نوکری سے غیر حاضر ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں، ملازمین کئی ماہ سے اسکول سے غیر حاضر رہے ہیں، تاہم محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن ڈپارٹمنٹ نے سیکریٹری اسکولز کو رپورٹ جمع کرادی ہے۔

اس پر محکمہ تعلیم نے مفرور ملازمین سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے، واضح رہے کہ قانون کے مطابق محکمہ تعلیم ان مفرور ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں