چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ژوب سے ہے، مقامی ذرائع


ویب ڈیسک September 21, 2021
بلوچستان میں سہولیات کی کمی کے باعث کان کنی کی صنعت کو کافی مسائل کا سامنا ہے فوٹو: فائل

چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے، چاروں کان کنوں کی لاشیں نکال کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ژوب سے ہے ، چاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقے بھجوائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں تاہم امن و امان کے مسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث کان کنی کی صنعت کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |