20 سے زائد ن لیگی رہنماؤں نے برطانیہ جانے کے لیے کمر باندھ لی
شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، امیر مقام، خواجہ آصف، رانا تنویر لندن جانے کے لئے تیار ہیں۔
برطانیہ میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم ہوتے ہی لیگی رہنماؤں نے ویزوں کی درخواستیں دینا شروع کر دیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نون لیگ کے قائد کو ملنے کے خواہشمند رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے لئے کمر کس لی۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کرے گی۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث باہر جانے سے قاصر ہیں لیکن شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، امیر مقام، خواجہ آصف، رانا تنویر لندن جانے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے 20 سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔