نیوزی لینڈ سے زرتلافی کی وصولی کیلیے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا
یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے لڑیں گے، چیئرمین پی سی بی
نیوزی لینڈ سے زر تلافی کی وصولی کے لیے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کیس آئی سی سی کی سب کمیٹی میں لے کر جائیں گے، یہ اچھی خاصی رقم ہوتی ہے، کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بھی سیریز کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کا اشارہ دیا ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کیویز کو بھی اندازہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے، زر تلافی کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کریں گے، بہرحال یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے لڑیں گے، روایتی چیئرمین نہیں، کھل کر اننگز کھیلنے والوں میں سے ہوں۔