
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔
تیزی سے شہرت کھوتے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ وزیراعظم نے عوام سے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔
Thank you, Canada — for casting your vote, for putting your trust in the Liberal team, for choosing a brighter future. We're going to finish the fight against COVID. And we're going to move Canada forward. For everyone.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) September 21, 2021
کینیڈا کی عوام نے قبل از انتخابات میں بھی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے حق میں فیصلہ دیا تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو جیت کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑی اور پچھلی بار کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔
ادھر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور خوشحال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرلیا ہے۔ ہم ان توقعات کو ضرور پورا کریں گے۔
دوسری جانب جسٹن ٹروڈوکے بڑے حریف کنزرویٹو رہنما ایرین او ٹولے نے بھی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث لبرلز کو اس بار کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانا ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔