وزیراعظم کا دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخی پر وزیراعظم سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے


ویب ڈیسک September 21, 2021
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخی پر وزیراعظم سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کردی، جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں