دورہ ملتوی کرنے پر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج
پاکستان کے ہائی کمشنر نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیا
KARACHI:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کے معاملے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کے ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ سے دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات اور تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس انداز میں دورہ ملتوی ہوا وہ غلط ہے، دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔