لاہورپولیس نے دو گھنٹے میں 14سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا

ملزم رضا مقتول کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا، اسے ڈر تھا کہ کہیں اس کی شادی طلحہ سے نہ ہوجائے، پولیس


ویب ڈیسک September 21, 2021
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے،پولیس۔ (فوٹو: ایکسپریس)

تھانہ برکی کی پیرا گون سوسائٹی میں زیر تعمیر مکان سے 14 سالہ بچے کی گلا کٹی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مختصر مدت میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاش کی شناخت 14 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی ہے اورلاہور کی پیراگون سوسائٹی میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق طلحہ کھیلتے ہوئے اپنے دوست کی عینک لے کر بھاگا اور واپس نہیں آیا۔

اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ جب کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو گھر والوں نے تلاش شروع کردی اور قریب ہی زیر تعمیر مکان نے 14 سالہ طلحہ کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

دریں اثنا برکی پولیس نے طلحہ کے قاتل کو دو گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔ اس بارے میں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم رضا نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ملزم رضاکا کہنا ہے کہ میں طلحہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں نے اس کی کزن کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا، لیکن اس نے مجھے کہا کہ ہم برادری سے باہر شادی نہیں کرتے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ مجھے ڈر تھا کہ طلحہ کی شادی اس کی کزن سے ہو جائے گی، اس لیے میں اسے چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |