ممبئی شارٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیولعلی حیدربہترین گلوکارقرار

ایوارڈگیت ’’بچپن کی بادامی یادیں‘‘پردیاگیا،بہتر کام کرنے کی ذمے داری بڑھ گئی ہے


Showbiz Reporter February 01, 2014
ممبئی: علی حیدر بہترین گلوکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف پاپ گلوکارعلی حیدرکے گیت کو بھارت میں منعقدہ ''دوسرے ممبئی شارٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول'' میں بہترین گلوکارکا ایوارڈمل گیا۔

علی حیدرکے گیت ''بچپن کی بادامی یادیں'' کے مقابلے میںبھارت کے معروف گلوکاروں کے گیت بھی شامل تھے لیکن جیوری اورعوام کی پسند پراس گیت کوایوارڈ سے نوازاگیا۔ علی حیدرنے بھارت میں ایوارڈ ملنے پر''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میرے کیرئیر کی دوسری اننگزکا آغاز اس قدر خوبصورت ہوگا ، کبھی سوچانہ تھا۔ میرے گیت ''بچپن کی بادامی یادیں'' کو پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بہت سراہاگیا جس کی وجہ سے مجھے اس ایوارڈ کے لیے نوازا گیا۔



انھوں نے کہا کہ ہرفنکاربہترین کام کرتاہے لیکن اس کی حوصلہ افزائی کی جائے تووہ مزید بہترکام کرنے کی کوشش کرتا رہتاہے۔ بھارت میں ملنے والے ایوارڈ نے مجھے ایک نئی توانائی بخشی ہے اوراب مجھ پریہ ذمے داری آن پڑی ہے کہ میں مزید بہترکام کروں۔ اس کے لیے میں نے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے اور آنیوالے دنوں میں اس طرح کا مزید کام بھی لوگوں کے سامنے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں