پنجاب میں مرغابی کے شکار کا شیڈول جاری

یکم اکتوبرسے آئندہ سال 31 مارچ تک صرف ہفتہ اور اتوار کے روز مرغابی کے شکارکی اجازت ہوگی


Numainda Express September 22, 2021
محکمہ جنگلی حیات ہر سال مختلف جنگلی جانوروں و پرندوں کے قانونی شکارکی اجازت دیتاہے فوٹو: فائل

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے مرغابی کے شکارکاشیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبرسے آئندہ سال 31 مارچ تک صرف ہفتہ اور اتوار کے روز مرغابی کے شکارکی اجازت ہوگی۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے آئندہ سال 31 مارچ تک وائلڈ لائف ایکٹ شیڈول ون کی پہلی ، دوسری اورتیسری کیٹیگری میں شامل مرغابیوں کا شکار کیا جاسکے گا، لائسنس رکھنے والے شکاری صرف ہفتہ اور اتوارکے روزہی مرغابی کا شکار کرسکتے ہیں۔ مرغابی کے شکار کے لئے خودکاراوربے آواز گن کااستعمال ممنوع ہے،اسی طرح تمام محفوظ علاقہ جات وائلڈلائف سیکچوریز اور نیشنل پارکس میں شکارکی اجازت نہیں ہوگی تاہم وائلڈ لائف گیم ریزرو میں خصوصی پرمٹ کے ساتھ شکار کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

یادر ہے کہ محکمہ ایکٹ کی رُو سے ہرسال مختلف جنگلی جانوروں وپرندوں کے قانونی شکارکی اجازت دیتاہے جس کا بنیادی مقصد بے جا اورغیر قانونی شکار کے پریشر کو کم کرکے لوگوں کوقانونی شکار کی صورت میں کھیل اورتفریح کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ باضابطہ اورقانونی شکار کی صورت میںصحت مند تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام میں اسپورٹس ہنٹنگ اسپرٹ کو فروغ حاصل ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |