آسٹریلیا میں یکے بعد دیگرے 3 زلزلے

اس سے قبل ملک کا اب تک کا بدترین زلزلہ 1988 میں شمالی علاقے میں آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 6تھی


ویب ڈیسک September 22, 2021
 تاحال زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں،  ایمرجنسی سروس: فوٹو: فائل

میلبورن کے قریب علاقے میں تاریخ کا خوفناک زلزلہ آیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہرمیلبورن کے قریب زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ صبح 9.15 بجے آنے والے زلزلے کا مرکزمیلبورن سے تقریبا 180 کلومیٹرشمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے 15 منٹ بعد ایک اورزلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 4.0 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی جب کہ 9:45 پرآنے والے تیسرے جھٹکے کی شدت 3.1 اور گہرائی 6 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

ریاست وکٹوریہ کی ایمرجنسی سروس کے چیف آفیسرکے مطابق تاحال زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اوراب تک امداد کے لیے 100 سے زائد درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔

جیوسائنس آسٹریلیا کے مطابق اس سے قبل ملک کا اب تک کا بدترین زلزلہ 1988 میں شمالی علاقے میں آیا تھا جس کی شدت 6 اعشاریہ 6 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |