راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر بھتیجے نے دو پھوپھیوں کو قتل کردیا

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


Staff Reporter September 22, 2021
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(فوٹو:فائل)

راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں زمین کے تنازع پر نوجوان نے اپنی دوسگی پھپھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں