عدالت کا کالعدم لشکرجھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کوضمانت پررہاکرنے کا حکم
ملک اسحاق کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا
PORT ELIZABETH:
ملک اسحاق کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کی عدالت نے منظور کی۔ عدالت نے ضمانت کے لئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا اس موقع پرملک اسحاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مچلکے آج جمع نہیں ہوسکتےاس لئےرہائی کا عمل کل مکمل ہوگا ۔
لاہور کی سیشن عدالت نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ضمانت منظور کرکےرہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ملک اسحاق کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کی عدالت نے منظور کی۔ عدالت نے ضمانت کے لئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا اس موقع پرملک اسحاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مچلکے آج جمع نہیں ہوسکتےاس لئےرہائی کا عمل کل مکمل ہوگا ۔
ملک اسحاق کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کینٹ لاہور میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج تھا۔